کراچی (اسٹاف رپورٹر )گٹکا مافیا کے خلاف قانون کا ڈنڈا چل گیا ،کراچی کے چار اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران160سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے 80 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں،ضلع ویسٹ کی عدالتوں سے 50 ملزمان کی ضمانتیں ،ضلع سنٹرل اور سائوتھ سے گرفتار 15،15ملزمان کی درخواستیں مسترد ہوئیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سبب بننے والے ضمانتوں کے حقدار نہیں،خطرناک اشیا فروخت کرنے والوں کو 10 سے 14 سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔